کینسو اوپن اسکواش: عشب عرفان، احسن ایاز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

امریکا میں جاری کینسو اوپن اسکواش میں پاکستان کے عشب عرفان اور احسن ایاز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ہیوسٹن میں جاری 9 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے ایونٹ میں پاکستان کے احسن ایاز نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن ٹاپ سیڈ عاصم خان کو شکست دی۔اس میچ کا اسکور 9-11، 11-8، 8-11، 11-7 اور 7-11 رہا۔ ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ عشب عرفان نے بھی ہم وطن حذیفہ ابراہم کو ہرایا، عشب عرفان کی کامیابی کا اسکور 7-11، 8-11 اور 7-11 رہا۔کوارٹر فائنل میں احسن ایاز کا مقابلہ کینیڈا کے لیام موریسن جبکہ عشب عرفان کا مقابلہ میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئیز سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں