کینیڈا ڈے اور فلاحی خدمات کے 35 سال – منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا جشن

ٹورنٹو (اشرف خان لودھی سے) کینیڈا ڈے کی مناسبت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کینیڈا کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کی 35 سالہ عالمی فلاحی خدمات کا جشن بھی منایا گیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کینیڈا کے صدر غلام سرور نے استقبالیہ خطاب کیا اور معزز اراکین پارلیمنٹ،اراکین صوبائی اسمبلی، کونسلرز، کمیونٹی رہنماؤں، رضاکاروں اور مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔

غلام سرور نے کہا کہ “یہ دن کینیڈا کی اقدار — امن، تنوع، شمولیت اور ہمدردی — کا جشن ہے اور ساتھ ہی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (MWF) کے اس سفر کی یادگار ہے جو انسانیت کی خدمت، مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے اور دنیا بھر کے کمزور طبقات کو امید دینے سے عبارت ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 35 برسوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دنیا بھر میں قدرتی آفات، جنگوں اور انسانی بحرانوں میں متاثرہ افراد کی مدد کی ہے۔ چاہے وہ غزہ، یمن، لبنان، روہنگیا، انڈیا، بنگلہ دیش، افریقہ ہو یا 2022 کے پاکستان کے سیلاب، تنظیم نے ہر مقام پر خدمات انجام دیں۔ غلام سرور نے کہا، “ہم نے بے آوازوں کیلئے آواز بننے کی کوشش کی ہے اور یہ سب کچھ ہمارے رضاکاروں، معاونین اور قائدین کے اشتراک کے بغیر ممکن نہ تھا۔”

تقریب میں شریک معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن میں شامل تھےایم پی سلمیٰ زاہد، ایم پی اقراء خالد، ایم پی اسلم رانا، ایم پی پیٹر فونیسیکا،قونصلرسمیرا علی، اور قونصلر سمیع اعجاز۔

صدر غلام سرور نے کہا کہ ان معزز شخصیات کی شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ ہم سب اتحاد، خدمت اور کمیونٹی کی خودمختاری جیسے مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔

مزید برآں کمیونٹی رہنماؤں اور تبدیلی کے علمبرداروں کی موجودگی کو بھی سراہا گیا جن میں شامل تھےعظیم رضوی جو خصوصی طور پر شرکت کیلئے آئے۔اس کے ساتھ ساتھ قیصرڈار،حاجی محمد جمیل،اکبروڑائچ،حفظہ موسی،احسان اللہ وڑائچ، شاہد مغل، شبینہ عارفین اور ان کی ٹیم، مظہر شفیق، ابراہیم دانیال اور خالد عثمان کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی موجودگی نے تقریب کو وقار بخشا۔تقریب کا اختتام خدمت، اتحاد، اور انسانیت کیلئے اجتماعی عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں