کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے.کرسٹیا فری لینڈ کینڈا کی اگلی وزیراعظم بنے کیلئےاہم امیدوار کے طور پر سامنے آگئیں.کینیڈا کی سابق وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کا ملک کی لبرل پارٹی کی قیادت کیلئےانتخاب لڑنے کا اعلان کیاہے.

کرسٹیا فری لینڈ نے آئندہ کینڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان اپنی X پوسٹ میں کیا .کرسٹیا فری لینڈکاکہناتھامیں آنے والے دنوں میں ایک باضابطہ مہم کا آغاز کردونگی.انہوں نے کہامیں کینیڈا کیلئےلڑنے سامنے آگئی ہوں.

فری لینڈ کا حال ہی میں ملک کی مالیاتی پالیسیوں کی سمت پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے جھگڑا ہوا تھا .کرسٹیا فری لینڈ دسمبر میں اپنے عہدے وزیر خزانہ سے مستعفی ہوئیں تھیں.کرسٹیا فری لینڈ کا استفعی حکومت پر ٹروڈو کی پہلے سے متزلزل گرفت کیلئے ایک دھچکا تھا.جسٹن ٹروڈو نو سال سے کینڈا کے وزیر اعظم رہنے کے بعد خود ہی مستعفی ہوگئے تھے.
بینک آف کینڈا کے سابق صدر نے اپنی طرف سے اعلان کیا ہے جبکہ کرسٹیا فری لینڈ لبرل پارٹی کی مضبوط امیدوار ہونگی لبرل پارٹی گزشتہ 9 سال سے کینڈا کی حکمران جماعت ہے اور مارک کارنی اپوزیشن لیڈر ہیں اصل مقابلہ ان دو حریف امیدواروں کے درمیاں ہی ہوگا باقی اعلانات کی حد تک بہت امیدواروں ہیں.

