کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی،انتخابات 28 اپریل کوہونگے

ٹورنٹو: (اشرف لودھی سے) کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ مارک کارنی نے انتخابات 28 اپریل کو قبل ازوقت کرانے کا اعلان کر دیا، کینیڈا میں شیڈول کے مطابق انتخابات 20 اکتوبر کو ہونے تھے۔

وزیر اعظم مارک کارنے نے کہا کہ کینیڈا کو محفوظ بنانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے۔انتخابات کے نتیجے میں کینیڈا کی تاریخ کی طویل ترین اقلیتی حکومت کا اختتام ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں