کینیڈین کمیونٹی آرٹس کے زیراہتمام مسی ساگا شہر کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب

مسی ساگا شہر کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کااہتمام ۔Landmark Mississauga ایک خصوصی تصویری نمائش ہے اس تقریب کا اہتمام کینیڈین کمیونٹی آرٹس CCAI نے کیا ہے، جس میں مقامی آرٹسٹوں کی پینٹنگز کو پیش کیا گیا ہے۔اس نمائش میں مسی ساگا کے تاریخی اور جدید لینڈ مارکس، شہر کے مناظر اور مشہور عمارات کو فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

مقامی فنکاروں نے شہر کی اہم خصوصیات، آئیکونک عمارات اور پوشیدہ جواہرات کو اپنے منفرد تخلیقی اظہار کے ذریعے اجاگر کیا ہے۔ اس نمائش کا مقصد مسی ساگا کے خوبصورت مناظر اور تاریخ کو آرٹ کی زبان میں پیش کرنا ہے۔اس خصوصی تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس مائیک ڈگلس اورMPPممبرروڈی کزیٹو مسی ساگا،لیک شور کے ممبر آف پروونشل پارلیمنٹ نے خصوصی شرکت کی.تقریب کوارشدمحمود اور اسمامحمودکاخصوصی تعاون اورحمایت حاصل ہے ۔ یہ نمائش 4 نومبر 2024 تک مسی ساگاکمیونٹی سنٹرویلی میں جاری رہے گی۔

نمائش کا حصہ بننے والے آرٹسٹوں میں مختلف نامور اور ابھرتے ہوئے فنکار شامل ہیں، جو اپنی تخلیقات کے ذریعے شہر کی خوبصورتی اور تنوع کو نمایاں کر رہے ہیں۔ساوتھ ایشیئن فیسٹول آف مسی ساگاسے تعلق رکھنے والے باباعرفان ملک نے اس پروگرام کاخاص طورپر ذکر کیا ہے اور کمیونٹی کیلئے ایک اہم تقریب قرار دیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس مائیک ڈگلس اورMPPممبرروڈی کزیٹو مسی ساگا،لیک شور کے ممبر آف پروونشل پارلیمنٹ نے تعریفی اسنادبھی تقسیم کیں.
تقریب میں بھومیکاورما،اسماسحر،دیاموگن،تنزینہ امین ،سارہ رشید،ولڈان اگنج نیجٹوک،ڈیون روس،آرتھرسی برس ،تھیویاموتھو،ڈیول مہتا،شیلے فوسٹر،لیوڈیاس،دیویکاماتھر،ایس کمارسارتھی ،عبیداحمدعثمانی ،تہنیت صدیقی،نووال تبسم ،کارلین بلینڈ،پریم لال کوداتی،نسرین عسکر،خولہ صدیقی،ویناجاکورٹونیواورگبریلاسٹبس نے خصوصی طورپرشرکت کی.

اپنا تبصرہ لکھیں