ہوانا/واشنگٹن ( غیر ملکی میڈیا رپورٹس) کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے امریکا میں رجسٹر ایک کشتی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیا۔کیوبا حکومت کے مطابق واقعہ ان کے پانیوں میں پیش آیا جب ایک کشتی نے ملکی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کیوبا کی وزارت داخلہ نے کہا کہ زخمیوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار ملوث تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیوبا حکومت نے امریکا کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے، تاہم ہوانا میں امریکی سفارتخانہ آزادانہ طور پر تصدیق کرے گا کہ معاملہ کیا ہوا۔
مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ کھلے سمندر میں اس طرح فائرنگ کا واقعہ دیکھنا انتہائی غیر معمولی ہے۔ کیوبا کی حکومت نے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی ہے جب امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

