گارڈن اسکوائر اور کین ولیانز اسکوائر کی تبدیلی پر رائے:برامپٹن نےسروےشروع کردیا

برامپٹن، اونٹاریو : شہر برامپٹن کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جلد ہی گارڈن اسکوائر اور کین ولیانز اسکوائر کی ازسر نو تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ دونوں شہر کی ممتاز بیرونی عوامی جگہیں اور اہم سیاحتی مقامات ہیں۔ اس اہم منصوبے کے آغاز کے ساتھ، ہم تمام رہائشیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اہم شہری جگہوں کے مستقبل کے لیے اپنی تجاویز، خیالات اور نظریات کا اشتراک کریں۔

کمیونٹی کی شمولیت اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے مرحلے کے طور پر، شہر برامپٹن عوامی آراء اکٹھا کرنے کے لیے ایک سروے کا آغاز کر رہا ہے۔ ہم رہائشیوں کے خیالات جاننا چاہتے ہیں کہ موجودہ حالت میں یہ اسکوائرز کیسے ہیں، ڈیزائن کے حوالے سے ترجیحات کیا ہیں، ان مقامات کے لیے ان کا وژن کیا ہے، اور عوام کن سرگرمیوں یا خصوصیات کو دوبارہ تعمیر شدہ علاقوں میں دیکھنا چاہتی ہے۔

یہ آراء شہر کے اہداف جیسے شمولیت، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کے مطابق ایک وژن کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ہم اس عمل کے دوران شفافیت کے عزم پر قائم ہیں تاکہ حتمی ڈیزائن کمیونٹی کی اجتماعی رائے کو صحیح طریقے سے ظاہر کرے۔

گارڈن اسکوائر اور کین ولیانز اسکوائر کے مستقبل کو منائیں اور اسے تشکیل دیں۔ عوام کی شرکت ایسے مقامات بنانے میں مدد دے گی جن پر ہم سب فخر کر سکیں . اور یہ مقامات آنے والی نسلوں کے لیے ہماری کمیونٹی کی بہترین خدمت کریں گے۔ آراء جمع کرانے کیلئے یہاں کلک کریں https://letsconnect.brampton.ca​ آخری تاریخ پیر، 7 اکتوبر 2024 ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں