گرمی بڑھتے ہی انفیکشنز کا خطرہ، ماہرینِ صحت نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا

گرمی کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، پانی ابال کر پیئیں۔

ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، شہری بلا ضرورت گرمی میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق شہری ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں، تیز دھوپ میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرینِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک خود کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں۔

ماہرینِ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ پانی اور او آر ایس کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں