گلف نیوزکے مینیجنگ ایڈیٹر اشفاق احمد کی شیخ سعود بن صقر القاسمی سے ملاقات

دبئی (نمائندہ خصوصی) دبئی میں مقیم پاکستانی صحافی اشفاق احمد نے راس الخیمہ کے سپریم کونسل کے رکن اور حاکم شیخ سعود بن صقر القاسمی سے بھی ملاقات کی اور یو اے ای میڈیا کمیونٹی کے سینئر عہدیداروں اور ساتھیوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

اشفاق احمد گلف نیوز کے مینیجنگ ایڈیٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اشفاق احمد گزشتہ 27 سال سے گلف نیوز کے ساتھ منسلک ہیں اور اب انہوں نے ادارے میں اعلیٰ ایڈیٹوریل ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اشفاق احمد نے کہاگلف نیوزکاحصہ ہونا ایک اعزاز ہے اور وہ اس تجربے کیلئے شکر گزار ہیں۔