گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسڑائیک میں خرابی:بینکس،امریکہ میں911 سروسز بند ،پروازیں گراؤنڈ

دنیا بھر میں انٹرنیٹ میں رکاوٹ کی وجہ سے ایئر لائنز، بینکس اور دوسرے کاروبار متاثرہواہے.یہ سائبر دنیا کی آج تک کی سب سے بڑی رکاوٹ سمجھی جارہی ہے.امریکہ کی کئی ریاستوں میں 911 سروسز تاحال بند ہیں۔ ڈیلٹا، یونائیٹڈ اور امریکن ایئر لائنز سمیت بڑی امریکی ایئر لائنز کی پروازیں گراؤنڈ ہو چکی ہیں.یورپ اور ایشیا کی ایئر لائنز بھی رکاوٹوں کا شکار ہیں۔یہ اچانک بندش مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے پیدا ہوئی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کو انٹرنیٹ سروسز کی اس اچانک رکاوٹ پر بریفنگ دی گئی ہے.امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کراؤڈ سٹرائیک اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ معاملے کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
برطانیہ میں ٹرانسپورٹ اور پروازوں کے نظام سمیت کئی شعبے ایک عالمی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئے جس کی وجہ کراؤڈ سٹرائیک نامی ایک سائبر سکیورٹی کمپنی بتائی جا رہی ہے۔برطانیہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ اس تکنیکی مسئلے نے کمپیوٹر سے چلنے والے نظام کو متاثر کیا اور متعدد ایئرپورٹس سے پروازیں تعطل کا شکار ہوئیں۔اس کے علاوہ ایسے ہسپتالوں، ٹی وی چینلز، بینک اور سٹاک مارکیٹوں کا کام بھی متاثر ہوا جن کا انحصار کمپیوٹر نظام پر ہوتا ہے۔ اس خرابی سے سب سے زیادہ عالمی فضائی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں ایوی ایشن معاملات پر تجزیہ کرنے والی کمپنی ’سرکم‘ کے مطابق سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں . خیال کیا جا رہا ہے کہ اس تکنیکی خرابی کے اثرات بڑھیں گے اور منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں