ہانیہ عامر، عمران اشرف ایک ہی اسکول میں پڑھے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر اسکول میں ان کی جونیئر تھیں۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اس شو کے دوران میزبان عمران اشرف نے بتایا کہ میں اور ہانیہ ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، ہانیہ اسکول میں میری جونیئر تھیں۔

عمران اشرف نے یہ انکشاف کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ کیا آپ اس اسکول کا کوئی یادگار واقعہ مداحوں کو بتانا چاہیں گی؟

ہانیہ عامر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے اسکول سے سسپینڈ کر دیا گیا تھا۔

جس پر عمران اشرف نے ان کو ٹوکنے کی کوشش کی تو اُنہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ عمران اشرف بھی اسکول سے سسپینڈ ہوئے تھے۔

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ مجھے اسکول کے یونیفارم کی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 10 دنوں کے لیے سسپینڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عمران اشرف نے اپنے سسپینڈ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اسکول سے 25 دن کے لیے سسپینڈ کیا گیا تھا کیونکہ میں رات کو 8 بجے کے بعد عشاء کی نماز کے وقت ہوسٹل کی دیوار پھلانگ کر باہر چلا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں