ہمارےہیلی کاپٹر پرکوئی فائرنگ نہیں ہوئی: آئی جی کےپی

پشاور: آئی جی کےپی اخترحیات نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، ہم سب خیریت سے ہیں۔آئی جی خیبر پختونخوا اخترحیات گنڈاپور نے گفتگو کے دوران سب کی خیرت کے حوالے سے مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ جرگے کے تمام ارکان محفوظ ہیں، ہم پارا چنار میں امن قائم کرنے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امن قائم کرنے کیلئے مقامی عمائدین سے ملاقاتیں جاری ہیں، وزیراعلیٰ کےپی کی ہداہت پر جرگہ نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کا جرگہ اراکین کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ جرگے کے ارکان آج پاراچنار میں قیام کریں گے۔

دریں اثنا ترجمان وزیرقانون کےپی نے بھی کہا ہے کہ کرم میں ہیلی کاپٹر پرفائرنگ نہیں ہوئی، ہوائی فائرنگ کسی اور جگہ ہوئی ہے، ہیلی کاپٹرپرفائرنگ نہیں کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر قانون اور دیگر افسران خیریت سے ہیں، وزیرقانون آفتاب عالم، چیف سیکریٹری اور دیگر افسران جرگے کیلئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں