“ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں”:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( امریکی میڈیا رپورٹس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ “ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں۔”ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ “ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، اور ایرانی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور آئندہ ایران کی قیادت کسی بھی دھمکی سے امریکا اور اسرائیل کو محفوظ رکھے گی۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کے لیے رابطہ کیا، لیکن امریکا نے کہا کہ بہت دیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے ایرانی سفارتکاروں سے اپیل کی کہ وہ ایک نئے اور بہتر ایران کے قیام میں امریکا کی مدد کریں۔ساتھ ہی امریکی صدر نے اعلان کیا کہ جلد تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔