“ہم عمران خان اوردوسرے بے گناہ افراد کی زندگیوں کے بارےفکرمند ہیں”: کرنل سہیل انور

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈین اوورسیز پرائیڈ آف پاکستان لیفٹیننٹ کرنل سہیل انور (ریٹائرڈ)نے ٹورنٹومیں قونصل جنرل پاکستان کو ایک یادداشت جمع کروائی ہے کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں روزمرہ کی بنیاد پر ہونے والی درج ذیل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکا جائے اور ان کے پیچھے موجود مجرموں کو، بشمول ان کے معاونین، کو قومی/بین الاقوامی قوانین کے تحت جواب دہ ٹھہرایا جائے.اس موقع پر ان کے ساتھ کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی.

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،قانون کی حکمرانی،سیاسی، غیر مسلح اور بے گناہ افراد کے قتل/قید،جمہوری حقوق اوراظہارِ رائے کی آزادی.ہم عمران خان اور دیگر بے گناہ افراد کی زندگیوں کے بارے میں جو حکومتی حراست میں ہیں بہت زیادہ فکرمند ہیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی کارکنان، بشمول پاکستان کے سب سے مقبول رہنما اور سابق وزیرِاعظم، جو غیر قانونی حراست میں ہیں کو فوراً رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں