ہندوستان میں موجود امریکن ایمبیسی میں بڑے آن لائن فراڈ کا انکشاف

مشی گن(نمائندی خصوصی) ہندوستان میں موجود امریکن ایمبیسی میں بڑے آن لائن فراڈ کا انکشاف ہواہے. امریکی ویزہ کیلئے ہندوستانی درخواست گزاروں کے 2000 انٹرویوز کو فی الفور منسوخ کر کے ایجنٹوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔

امریکن ایمبیسی انڈیا کی اندرونی تحقیقات میں تیس ایسے ہندوستانی ایجنٹس کا انکشاف ہوا ہے جو امریکن ایمبیسی کے appointment scheduling system میں bots کا استعمال کرتے ہوئے جعلی کاغذات داخل کرکے appointment slots حاصل کرتے رہے جنہیں بعد ازاں اصل درخواست گزاروں کو ارزاں رقم کے عوض فروخت کیا گیا۔

دو ہزار ہندوستانی درخواست گزاروں کے ویزہ انٹرویوز کی منسوخی کا عمل گزشتہ سال مئی اور اگست میں امریکن ایمبیسی میں suspected appointments پر شروع ہونے والی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے پر شروع کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیس ہندوستانی ایجنٹس کی نشاندہی ہو چکی ہے.

جن میں مختلف ویزہ کنسلٹنٹس، ایجوکیشن کنسلٹنٹس، پاسپورٹ ڈیلیوری سروسز کے ادارے اور ویزہ وینڈرز شامل ہیں جن کی جانب سے appointment scheduling system سے چھیڑ چھاڑ کر کے دوہزار گاہکوں کو ویزہ انٹرویو کیلئےslots حاصل کرکے کروڑوں روپے کے عوض بیچے گئے تمام slots فی الفور منسوخ کردیے گئے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا عندیہ بھی سامنے آیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں