ہوسٹن:شادی کے ابتدائی دنوں میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی: صنم جنگ

ہوسٹن(شوبزڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں، میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ صنم جنگ نے انٹرویو کے دوران شادی کے بعد پیش آنیوالی مشکلات پر روشنی ڈالی اور وی لاگنگ شروع کرنے کی وجہ بھی بتا دی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد ایڈجسٹ کرنا مشکل ہے اور اگر بیرونِ ملک جانا پڑے تو اور بھی مشکل ہوجاتا ہے میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی کیونکہ وہاں اتنا سناٹا ہے اور مجھے یہاں ہر صبح اُٹھ کر مارننگ شو کرنے کی عادت تھی۔

صنم نے کہا کہ شروع میں ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل تھا لیکن اب عادت ہوگئی ہے، دوست بن گئے ہیں اور اب جب کبھی پاکستان یاد آتا ہے اپنے پیارے یاد آتے ہیں تو میں کیمرا آن کرکے وی لاگ بنالیتی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روز مرہ کے کام میں شوہر بہت مدد کرتے ہیں وہ 15 دن گھر پر اور 15 دن کام پر ہوتے ہیں۔ اسلئے2 بچوں کے ساتھ گھر کے باہر کے کام کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ بازار سے جو سودا خریدنا ہوتا ہے وہ قسام لے آتے ہیں تاکہ مجھے ان دنوں میں گھر سے باہر جانا نہ پڑے جب وہ گھر پر نہیں ہوتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں