لاہور(نمائندہ خصوصی)گہرے رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹورنٹومیٹروپولیٹن یونیورسٹی اور ہیملٹن سینٹر سے لبرل پارٹی کےرکنِ پارلیمنٹ اسلم رانا کے والد پاکستان میں انتقال کر گئے ہیں۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور انہیں دائمی سکون نصیب کرے۔اللہ رب العزت اسلم رانا اور تمام اہلِ خانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی نیکیوں کو ان کیلئے صدقۂ جاریہ بنائے اور ان کی اچھی میراث کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔

