یمن، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا معاملہ، 49 لاشیں نکال لی گئیں

یمن کے ساحلی علاقے میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی کے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 140 مسافر تاحال لاپتا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار 260 مسافروں میں سے 71 کو بچالیا گیا، جن میں سے 8 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مرنے والوں میں کم از کم 6 بچے اور 31 خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افریقہ سے آنے والے تاریک وطن کی کشتی یمن کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی۔

حکام کے مطابق کشتی میں 260 افراد سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر ایتھوپیا اور صومالیہ کے شہری تھے، تمام تارکین وطن یمن پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں