ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نئے اور منفرد انداز میں تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی مرر سیلفی مداحوں کو خوب پسند آ رہی ہے۔
سنجیدہ اور سلجھی ہوئی اداکارہ نے یہ سیلفی گزشتہ روز شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے ’موڈ‘ لکھا ہے۔
اداکارہ نے اس مرر سیلفی میں ’پاؤٹ‘ بنایا ہوا ہے جو کہ اُن کے کروڑوں چاہنے والوں کو خوب بھا گیا ہے۔

