برسلز(نامہ نگار) یورپی یونین نے حالیہ تباہ کن فلیش فلڈز کے باعث پاکستان کیلئے تقریباً 35 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔سیلاب نے سینکڑوں جانیں لی ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔امداد متاثرہ خاندانوں تک قابلِ اعتماد شراکت دار تنظیموں کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔
“امدادی پیکج میں شامل ہوں گے”
جان بچانے والی طبی سہولیات،صاف پانی اور صفائی کا انتظام،بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفظانِ صحت کی سہولتیں،بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئےنقد امداد.
یورپی یونین نے کہا کہ اس امداد کا مقصد متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور ان کیلئے زندگی کی بنیادی سہولیات کی بحالی میں مدد دینا ہے۔

