یورپی یونین کی پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے نئے منتخب ارکان کو مبارکباد

یورپی یونین نے پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے نئے منتخب ہونے والے تمام ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ دنیا کی امن و سلامتی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے یہ پیغام یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر دیا۔

اپنے پیغام میں جوزپ بوریل نے کہا کہ ’ڈنمارک، یونان، پاکستان، پاناما اور صومالیہ کو 2025-2026 کےلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے ساتھ قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں