یورپ ایران کیخلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے:ایرانی وزارتِ خارجہ

تہران (غیر ملکی میڈیا) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران کے خلاف حملوں میں حصہ لینے سے گریز کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یورپ ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوتا ہے تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا.

اس نوعیت کی کوئی بھی کارروائی ایران کے ساتھ جارحین کی شراکت داری کے مترادف ہوگی۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف جنگ میں شرکت کو ایران کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔