یورپی یونین کے شہریوں کو برطانیہ کے سفر کے لئے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا پڑے گا، ویزہ کی طرز کا فارم اور فیس کی ادائیگی یورپی شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بنے گی.
برطانیہ نے اپنے ETA سسٹم کی تبدیلیوں کا نیا نوٹس جاری کردیا، برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے مذکورہ تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ، برطانیہ آنے والے یورپی مسافروں کو سال 2025 میں £10 پاؤنڈ (تقریباً $13 امریکی ڈالر) ویزہ کی چھوٹ کی فیس ادا کرنی ہوگی تاکہ وہ برطانیہ میں داخل ہونے کا الیکٹرانک اجازت نامہ حاصل کرسکیں۔ یوکے ہوم سکریٹری کے اعلان کردہ منصوبوں کے مطابق یہ ناقابل واپسی فیس UK آنے والے تمام سیاحوں پر لاگو ہوگی، واضح رہے کہ اس وقت، بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے سے پہلے ETA کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔مذکورہ فیس اور اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے ایک ایپ کے ذریعے پاسپورٹ اور دیگر سفری معلومات درج کرکے تین دنوں میں درخواست کی منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔