یونان کے شہرایتھنز میں ہیلینک ٹرین کے دفاتر کے باہر بم دھماکہ

ایتھنز(نامہ نگار) یونانی پولیس نے جمعے کے روز بتایا کہ ہیلینک ٹرین کے دفاتر کے باہر ایک دھماکہ ہوا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس حکام کے مطابق، دو یونانی میڈیا اداروں کو دھماکے سے 35 منٹ قبل وارننگ کالز موصول ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ عمارت کے باہر ایک مشکوک بیگ دیکھا گیا، جس پر عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔

تحقیقات جاری ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کی ممکنہ وجہ دیسی ساختہ بم ہو سکتی ہے۔فی الحال کسی نے ذمہ داری کا دعویٰ نہیں کیا۔ ہیلینک ٹرین اٹلی کی فررووے ڈیلو اسٹیٹو (Ferrovie dello Stato) کا ایک یونٹ ہے، جو یونان میں مسافر اور مال بردار راستوں کا انتظام کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں