4فروری منگل کے روزکو تیسرے ممالک کے شہریوں کی ایک طے شدہ واپسی کی پرواز عمل میں لائی گئی، جس کا اہتمام یونانی پولیس نے کیا جنہیں FRONTEX اور وزارتِ پناہ و امیگریشن کے تحت ان کے آبائی ممالک ملک بدر (ڈیپورٹ) کر دیا گیا۔
10 جارجیائی شہریوں اور 30 پاکستانی شہریوں کی وطن واپس بھیجا گیا، جن کی پناہ کی درخواستیں تمام قانونی مراحل سے گزرنے کے بعد مسترد کر دی گئیں تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان یونان کے محفوظ ممالک کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔

