متحدہ عرب امارات کی ایک اور ریاست میں ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے قومی دن 53 ویں عید الاتحاد کے موقع پر راس الخیمہ پولیس نے امارات میں جاری ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔رعایت کا اطلاق 1 دسمبر 2024 سے پہلے ٹریفک جرمانوں پر ہوگا۔ یکم دسمبر سے 31 دسمبر 2024 تک رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
فیصلے میں ٹریفک جرمانے کے پوائنٹس (جسے بلیک پوائنٹ بھی کہا جاتا ہے) اور ضبط شدہ گاڑیوں کی قیمت بھی شامل ہے۔پولیس نے کہا کہ جرمانے میں 50 فیصد کمی اس لیے کی گئی ہے تاکہ گاڑی چلانے والوں کو اپنی رجسٹریشن کی تجدید اور جمع شدہ جرمانے کی ادائیگی کا موقع دیا جا سکے۔پولیس نے تمام متعلقہ گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ اس رعایتی مدت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید کریں۔