یو اے ای کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر سائبر حملے، حکام کا ناکام بنانے کا دعویٰ

دبئی (ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر کیے گئے سائبر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ دبئی سے جاری بیان میں حکام کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے کیے گئے حملے اماراتی سائبر سیکیورٹی نظام نے ناکام بنا دیے۔

اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل نے منظم حملوں کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حکام کے مطابق اماراتی نیٹ ورکس میں دراندازی اور فشنگ کی متعدد کوششیں کی گئیں، اور روزانہ تقریباً 90 ہزار سے 2 لاکھ تک سائبر حملوں کی کوششیں سامنے آ رہی ہیں۔