بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ورون دھون نے ان کا پرپوزل مسترد کردیا تھا۔اداکارہ شردھا کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بچپن کی محبت اور اپنی کامیاب فلم استری 2 سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے جبکہ لوگوں کو علم بھی ہے کہ ورون دھون نے میرا پرپوزل مسترد کیا تھا۔شردھا کپور نے بتایا کہ ہم دونوں اپنے والد کے شوٹنگ سیٹ پر گئئے تھے، مجھے بچپن میں ورون پر چھوٹا سا کرش تھا، ہم پہاڑ کی چوٹی پر گئے وہاں پر کھیلتے کھیلتے میں نے اس سے کہا میں ایک بات الٹا بولوں گی تو آپ اس کا مطلب سمجھ جانا۔اداکارہ کے مطابق میں نے ورون کو ’یو لو آئی‘ بولا تو ورون نے سننے کے بعد جواب دیا مجھے لڑکیاں پسند نہیں اور پھر وہ بھاگ کر چلا گیا۔واضح رہے کہ شردھا کپور اور ورون دھون نے فلم اے بی سی ڈی ٹو، اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔یاد رہے کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ میں باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور فلم میں بھارت میں 500 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days