آئرلینڈ کی سکاٹ لینڈ کیخلاف ڈرامائی فتح بنگلہ دیش کو فائنل میں لے گئی

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئر لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

لاہور: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو ڈرامائی انداز میں ایک وکٹ سے شکست دیدی۔ آئرلینڈ کی جیت سے سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے خلاف فائنل کھیلنے کق خواب چکنا چور ہوگیا اور بنگلہ دیش فائنل میں پہنچ گیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گۓ میچ میں آئر لینڈ کی جیت میں اہم کردار کپتان گیبی لیوز ،سارہ پولز اور لورا ڈیلینی کی شاندار بیٹنگ نے ادا کیا۔

قبل ازیں سکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین برائس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سکاٹ لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بناۓ اننگ کی خاص بات کپتان کیتھرین برائس کی ناقابل شکست سنچری تھی انہوں نے 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 131 رنز بناۓ اور ٹاپ سکورر رہیں۔جبکہ کیتھرین فریسر نے 33 رنز، ایلسا لیسٹر نے 27 رنز، پری ناز چتر جی نے 26 رنز بناۓ۔آئرلینڈ کی طرف سے ایوا کیننگ نے تین کارلا مرے نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اورلا اور جینی میگوئر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ائر لینڈ کو میچ جیتنے کیلۓ 269 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

جو اس نے نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا آئر لینڈ نے 269 رنز بناۓ۔اوپنرز سارہ پولز اور کپتان گیبی لوئز نے شاندار آغاذ کیا دونوں کی درمیان 109 رنز کی شراکت رہی، پہلی وکٹ 109 رنز پر گری ،سارہ پولز 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئ کپتان گیبی لیوز 9 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئ ،لورا ڈیلینی نے چار چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے کپتان کیتھرین برائس نے تین جبکہ کیتھرین فریسر اور چلوئی ایبل دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔لورا ڈیلینی کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایونٹ کے آخری روز پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں