آئندہ سال یورپ میں تباہ کن جنگ اور مسلمانوں کی پھر حکمرانی : بابا وانگا کی نئی تباہ کن پیش گوئیاں

بلغاریہ کی نابینا خاتون کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں اور اب نئی پیشگوئی آئندہ سال یورپ میں تباہ کن جنگ اور مسلمانوں کی پھر حکمرانی کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بابا وانگا کی آنے والے سال 2025 کے حوالے سے نئی تباہ کن پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں جس میں یورپ میں تباہ کن جنگ، زوال اور مسلمانوں کے دوبارہ غلبہ پانے اور یورپ میں پھر حکمرانی کے حوالے سے کئی پیشگوئیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نابینا ماہر نجوم خاتون نے مستقبل کے حوالے سے خطرناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے برس 2025 میں کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا، جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا جب کہ دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔

بابا وانگا کا کہنا ہے کہ یورپ کے زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائے گا اور اس کی آبادی نصف رہ جائے گی۔بابا وانگا کی جانب سے سالوں قبل کی گئی پیشگوئی میں یہ بھی شامل ہے کہ مسلمانوں کو ایک بار پھر عروج حاصل ہوگا اور 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی تاہم 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔ان کی دیگر پیشن گوئیوں میں انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے، 2170 میں شدید قحط، 3005 میں مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔

واضح رہے کہ بابا وانگا کی شہرت اس وقت عالمی سطح پر پہنچی جب 11 ستمبر 2001 کو امریکا ٹوئن ٹاور پر حملے ہوئے جس کو دنیا نائن الیون کے نام سے جانتی ہے۔بابا وانگا اس واقعے کی پیشگوئی کئی برس قبل کر چکی تھیں جب کہ دیگر ایسے کئی عالمی واقعات جن میں لیڈی ڈیانا کی حادثاتی موت، عالمی معاشی بحران سمیت دیگر کئی واقعات ان کی پیشگوئی کے مطابق درست ثابت ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں