آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان بنا لیا گیا۔

تین سال میں ٹیکس ریونیو میں 3724 ارب روپے اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، زرعی شعبے سے حاصل آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانا شرائط میں شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 1.25 فیصد اضافے کا پلان ہے۔ ری ٹیلرز اور برآمد کنندگان بھی اضافی ٹیکسوں کی زد میں آئیں گے۔

علاوہ ازیں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور تاجروں کی رجسٹریشن کی جائے گی اور ڈیجٹلائزیشن کےذریعے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائے گی۔

مزید اس حوالے سے مختلف شعبوں کو حاصل چھوٹ اور سبسڈیز کا بتدریج خاتمہ پلان میں شامل ہے جبکہ بجلی اور گیس ٹیرف میں بھی مقررہ شیڈول کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو کی وصولی کو آسان بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں