آئی بی اے نے اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن کا انعام دینے کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونے والی اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن قرار دے دیا۔

آئی بی اے نے اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن کا انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

صدر آئی بی اے عمر کریملوو کا کہنا ہے کہ آئی بی اے اینجلا کیرنی کو گولڈ میڈلسٹ کے لیے مقرر انعامی رقم دے گی۔

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے مئی میں پریس اولمپکس باکسنگ ایونٹ کے 100 میڈلسٹس کے لیے 31 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی تھی۔

گولڈ میڈل پر ایک لاکھ ڈالر انعام ہے جس میں 50 ہزار ڈالر پلیئر، 25 ہزار کوچ اور 25 ہزار فیڈریشن کو ملنا ہے۔

واضح رہے کہ اینجلا کیرنی پیرس اولمپکس میں ایمان خلیف کے خلاف 46 سیکنڈز میں دستبردار ہو گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں