آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ

بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ فائنل راؤنڈ کا دعویدار بن گیا

لاہور : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو34 رنز سے ہرا دیا۔ کپتان نگار سلطانہ کی قائدانہ اننگ،11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ۔ سکاٹ لینڈ 277 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں 242 رنز پر ڈھیر،ورلڈ کپ کی دوڑ میں واپس آنے کیلۓ اگلا میچ جیتنا ہو گا۔ دوسری جانب آئر لینڈ کی ٹیم تھائی لینڈ کو اہم میچ میں ہرانے کے باوجود ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل نہ ہوسکی

قذافی سٹیڈیم میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گیۓ میچ میں بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔بنگلہ دیش کی بیٹرز نے سکاٹ لینڈ کی باولرز کی خوب درگت بنائی۔کپتان نگار سلطانہ نے جارحانہ اور قائدانہ اننگ کھیلتے ہوۓ گیارہ چوکوں کی۔مدد سےناقابل شکست 89 رنز بناۓ اور ناٹ آؤٹ رہیں۔فرزانہ حق نے چھ چوکوں کی مدد سے 57 رنز،شرمین اختر نے سات چوکوں کی مدد سے 57 اور فہیمہ خاتون نے 26 رنز بناۓ۔

سکاٹ لینڈ کی طرف سے کپتان کیتھرین برائس نے دو کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی جبکہ راچل سلیٹر،چیو ایبل،پریاناز اور کیتھرین فریسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ پچاس اوورز میں 276 رنز بنا کر سکاٹ لینڈ کو 277 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں السکاٹ لینڈ کی ٹیم ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 242 رنز بنا سکی.

سکاٹ لینڈ کی بیٹر پریا ناز نے سات چوکوں کی مدد سے شاندار 61 رنز، ریچل سلیٹر نے بھی نصف سینچری سکور کی انہوں نے بھی 61 رنز بناۓ اور ناٹ آؤٹ رہی۔سارہ برائس 42 رنزبنا کر آؤٹ ہوئی۔بنگلہ دیش کی طرف سے ناہیدہ اختر نے10 قوورز میں 40 رنز کے عوض اسکاٹ لینڈ کی 4 اہم بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جنت الفردوس نے دو اور معروفہ اختراور رابعہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سکاٹ لینڈ کا ایک میچ ابھی باقی ہے ورلڈ کپ کی دوڑ میں واپس آنے کیلۓ اگلا میچ جیتنا ہو گا۔

دوسری طرف ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہونے میچ میں آئرلینڈ نے تھائی لینڈ کو 46 رنز سے ہرا دیا۔آئر لینڈ یہ میچ جیتنے کے باوجود ورلڈ کپ کیلۓ دوڑ میں شامل نہیں۔آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔آئر لینڈ نے ایمی ہنٹر،گیبی لیوس اور لی پال کی شانداربیٹنگ کی بدولت اس ایونٹ کا سب سے زیادہ سکور 305 رنز بنایا .

تینوں بلےبازوں نے بالترتیب 76 رنز،75 رنز اور 67 رنز بناۓ اور یوں آئر لینڈ کی ٹیم تھائی لینڈ کو ایک بڑا ٹارگٹ 306 رنز کا دینے میں کامیاب رہی۔تھائی لینڈ کی باؤلرز آئر لینڈ کو بڑا سکور کرنے سے روکنے میں ناکام رہیں،تھیپاچا،چنیدا اور سلیپورن لومی ایک ایک وکٹ حاصل کر سکیں۔تھائی لینڈ کی ٹیم 306 رنز کے ایک بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں1 ۔49 اوورز میں 259 رنز بناۓ۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے اس کوالیفائنگ راونڈ سے ورلڈ کپ کیلۓ کوالیفائی کرنے کے روشن امکانات ہیں۔ دونوں ٹیمیں اس راؤنڈ میں ٹاپ پر ہیں۔16 اپریل کو آرام کا دن ہے۔پاکستان اپنا اگلا میچ 17 اپریل کو تھائی لینڈ کے ساتھ جبکہ آخری میچ 19 اپریل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں