ایپل آئی فون 16 پرو ماڈل میں بڑی تبدیلی کرسکتا ہے، اس بار آئی فون کے دلداہ صارفین کو 4 سالوں میں سب سے بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔
ستمبر کا مہینہ قریب آچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی آئی فون کی نئی ریلیز کے حوالے سے صارفین کا انتظار بھی ختم ہونے والا ہے۔ صارفین نئے آئی فون کی لانچنگ میں بچے دن گن رہے ہیں، تاہم ایپل اس بارے میں خاموش ہے کہ یہ لوگوں کو نئے ماڈل میں کیا سہولت فراہم کرنے والا ہے۔
افواہیں زور پکڑ گئی ہیں کہ اس بار چار سال بعد لوگوں کو ایپل کے ڈیزائن میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے، کچھ لیک رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ آئی فون 16 سیریز کے ٹاپ فون میں ایک بڑا ڈسپلے دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ آئی فون 16 پرو میکس کا ڈسپلے آئی فون 15 پرو میکس سے بڑا ہوگا یونی جو اسکرین پہلے 6.7 انچ پر مشتمل تھی اب وہ 6.9 انچ تک ہوگی۔
دوسری طرف، آئی فون 16 پرو بھی آئی فون 15 پرو کے مقابلے میں بڑے ڈسپلے کا حامل ہوگا یعنی 6.1 انچ ڈسپلے کے مقابلے میں اس بار 16 پرو آئی فون میں 6.3 انچ ڈسپلے دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
کچھ دنوں قپل ایک تصویر لیک ہوئی تھی جس میں آئی فون 16 پرو میکس اور آئی فون 15 پرو میکس دونوں کو دکھایا گیا تھا، جس سے یہ بالکل واضح ہے کہ آئی فون 16 پرو میکس سائز میں بڑا ہوگا۔