ملک میں بجلی کے بحران پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے طویل مشاورت کی.ڈاکٹر عشرت العبادنے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے بے رحمانہ احتساب کا مطالبہ کردیا.سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نےآئی پی پیز کے معاملہ کو اٹھانے پر گوہر اعجاز کے کردار کو سراہا . دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ توانائی کے بحران نے عوامی بے چینی کو جنم دیا ہے. ڈاکٹر عشرت العباد نے گوہر اعجازسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے بحران پر عوامی بے چینی کو نہ سمجھا گیا تو ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے.ڈاکٹر عشرت العباد نے مزیدکہاکہ فوری طورپربجلی سستی کی جائے اور عوام سے صرف اس بجلی کا بل لیا جائے جو وہ استعمال کریں. عشرت العباد کاکہناتھاانڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا ریکارڈ پبلک کیا جائے.انہوں نےکہاکاروبار کی آڑ میں چند خاندانوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے.سابق گورنر سندھ نے مزید کہاکہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کا موجودہ اسٹرکچر پاکستانی معیشت کیلئے سب سے بڑا زہر قاتل ہے.