آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی سالانہ رپورٹ: 5بڑے پاور ہاؤسز کو ٹیکس فری ادائیگیوں کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد : آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی سالانہ رپورٹ میں 5بڑے پاور ہاؤسز کو ٹیکس فری ادائیگیوں کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی سالانہ رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں توانائی سیکٹر کا 5بڑے پاور ہاؤسز کو ٹیکس فری ادائیگیوں کا انکشاف ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حب پاور کو16فیصدصلاحیت پر260ارب ، اینگرو کو54فیصد صلاحیت پر74ارب اور لکی گروپ کو28فیصد صلاحیت پر 62ارب روپے اور سفائر کو 34 فیصد پر 34 ارب روپے سالانہ ادائیگی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صنعت کار میاں منشا کے پاور ہاؤسز 13 فیصد صلاحیت پر چلے،میاں منشا کے پاور ہاؤسز کو سالانہ بجلی چارجز کی مد میں 25.6 ارب ادائیگی کی گئی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہکمپنیوں کو معاہدے کے تحت سالانہ ادائیگی کی جاتی ہے، معاہدے کے تحت آئی پی پیز کو ادائیگیاں ہوتی ہیں آڈٹ والے ذمہ دار ہیں، کوئی بے ضابطگی ہے تو سامنے لائی جائے کارروائی ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں