وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کر لی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔
نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیز کیساتھ بات چیت کی گئی۔ آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی ہے۔آئی پی پیز سے گزشتہ برسوں کے اضافی منافع کی مد میں 35 ارب کی کٹوتی کی جائےگی۔ معاہدوں کے قابلِ اطلاق رہنے تک حکومت کو 1.4 کھرب روپےکا فائدہ ہو گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدے بڑی کامیابی ہیں ان معاہدوں سے گردشی قرضہ ختم ہو گا اور بجلی کی قیمت بھی کم ہوگی۔ وزیراعظم نے آئی پی پیزکیساتھ کامیاب نظرثانی شدہ معاہدوں پر ٹارسک فورس کی تعریف بھی کی۔اجلاس میں انسدادِ منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ، ہوابازی ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔