آبنائے ہرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے آئل ٹینکر پر ایرانی ڈرون حملہ

تہران/خلیج فارس (ایرانی میڈیا/غیر ملکی میڈیا) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب خلیج فارس میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم والے آئل ٹینکر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق نشانہ بنائے گئے آئل ٹینکر کا نام “لوئیس پی” ہے جو مارشل آئی لینڈز کے پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے۔رپورٹس کے مطابق اس آئل ٹینکر کو امریکا کے اثاثوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اسے خلیج فارس کے وسطی علاقے میں ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی گئی، تاہم واقعے کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا جانی صورتحال سے متعلق فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔