راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سابق فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں سابق فوجی افسران نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم نے ریٹائرڈ فوجی افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اُنکی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا۔ سابق فوجی افسران نے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی حمایت کا وعدہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سابق فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں، عوام اور فوج کے تعلقات کو کمزور کرنے کے لئے دشمن عناصر کی جانب سے جعلی خبریں اور گھناؤنا پروپیگنڈہ خطرناک ہے، سابق فوجیوں سمیت قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ایسی تمام فضول کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔