وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کفایت شعاری اپناتے ہوئے بڑی سرکاری گاڑی استعمال کرنا چھوڑ دی۔ آزادکشمیر حکومت نے سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگا کر بےجا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے خود بڑی گاڑی استعمال کرنا چھوڑ دی ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ٹریکر سسٹم لگا کر سرکاری گاڑیوں کا استعمال کم کریں گے اور سیکریٹریز کو بھی چھوٹی گاڑیاں دے دی ہیں ہم نے لگژری گاڑیاں نیلام کر دی ہیں اور 14ماہ میں کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی۔ان کا کہنا تھا کہ 4400 سی سی کی گاڑی نظر آئے تو مجھےضرور بتائیں آزادکشمیرکی حکومت نےاپنےاخراجات کم کر دیئے ہیں۔