ویانا( محمد عامر صدیق ) پاکستانی صحافی محمد عامر صدیق کیلئے ایک اور بڑا اعزاز۔وہ پہلے پاکستانی صحافی ہیں جنہوں نے ویانا پولیس کی جانب سے صحافیوں کی ٹریننگ پروگرام مکمل کیا ہے۔
ویانا پولیس کی جانب سے صحافیوں کیلئےایک ٹریننگ پروگرام کہ عنوان “اجتماع میں صحافیوں کا طرز عمل”کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ٹریننگ کا اہتمام ویانا پولیس ڈیپارٹمنٹ کمانڈ سینٹر ( ایل پی ڈی) کے کمانڈ روم،ٹاپ فلور، شوٹننگ ایک ڈسٹرکٹ ویانا میں 25 مارچ بروز منگل کو کیا گیا۔ جس میں آسٹریا بھر سے آسٹرین جرنلسٹ کلب کے رجسٹرڈ جرنلسٹوں نے شرکت کی۔ریلیاں اور مظاہرے بار بار شرکاء، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تصادم کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹاسک فورس کے (آفیسر کرونل روڈولف ہاس) نے حفاظتی تربیت کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہی دی۔ مزید انہوں نے بڑی اسکرین پر ویانا میں ڈرون کس طریقے سے کام کرتے ہیں اور کونسے قانون صحافیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ اس کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ صحافت تمام شعبوں میں موجود ہے۔اس کیلئےآداب، تربیت، ضابطہ اخلاق اور تعلیم کی بھی ضرورت ہے۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم صحافیوں کے ساتھ مل کر چلیں اور تعاون کریں۔

پانچ گھنٹے کے اس ٹریننگ پروگرام میں محمد عامر صدیق پہلے پاکستانی صحافی ہیںجو آسٹریا میں رجسٹرڈ ہیں. ان کو آسٹرین جنرلسٹ کلب اور ویانا پولیس کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا۔عامر صدیق نے ٹریننگ میں بھرپورحصہ لیا اور خصوصی طور پر سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔
اس موقع پر سوالات اور جوابات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ٹریننگ پروگرام کےآخر میں آسٹرین جرنلسٹ کلب کی جانب سے ٹریننگ کاموقع فراہم کرنے پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے صحافیوں کے ساتھ مل کر چلنے کا اعادہ کیا۔

