آسٹریلوی کھلاڑیوں کا پہلا دستہ لاہور پہنچ گیا

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل آسڑیلوی سکواڈ لاہور پہنچ گیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی آج آرام کرینگے۔ سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کی پریکٹس جاری رہی جہاں ٹیم مینجمنٹ نے سیریز کے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی۔