آسٹریلیئن ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے پاکستان میں نہ صرف والی بال کا مورال بلند ہو گا بلکہ شائقین کو ایک ورلڈ کلاس کھیل دیکھنے کو ملے گا
پاکستان والی بال فیڈریشن غیر ملکی ورلڈ کلاس ٹیموں کو سیریز کیلئے پاکستان مدعو کرتی رہے گی۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن
لاہورسےمحمد بابر)پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنیزیم میں شروع ہو گئ۔دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھرپور ٹریننگ ایشینز کیۓ۔پاکستانی ٹیم کے کوچ جن کا تعلق ارجنٹائن سے ہے نے کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ کروائی ہے امید ہے پاکستانی ٹیم شاندار کارکردگی دکھاۓ گی پاکستانی ٹیم کے کپتان مراد جہاں سیریز میں پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کا پاکستان آنا بہت بڑی بات ہے اس سے پاکستان میں والی بال کھیل کا نہ صرف مورال بلند ہو گا بلکہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا اس سے شائقین کو ایک ورلڈ کلاس والی بال کھیل دیکھنے کو ملے گا چوہدری محمد یعقوب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ پاکستان والی بال فیڈریشن غیر ملکی ورلڈ کلاس ٹیموں کو سیریز کیلیۓ پاکستان مدعو کرتی رہے گی۔