میلبرن (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فلسطینی عوام کے حق میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔
مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے نہتے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور عالمی طاقتوں کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم انتھنی البانیزی فلسطین کو جلد آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

