آسٹریلیا:یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026ء جمعرات کوہونے کا اعلان

سڈنی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026ء جمعرات سے ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان رمضان المبارک کی تیاری کریں اور اس بابرکت مہینے میں دنیا بھر خصوصاً غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

ادھر عمان میں بھی یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026ء کو ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔