آسٹریلیا: فلسطینی حامیوں کا پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج

فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز فلسطین کے حامی مظاہرین آسٹریلیوی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گئے، جہاں انہوں نے بینرز لہرا دیے۔

سیاہ کپڑوں میں ملبوس 4 افراد تقریباً 1 گھنٹے تک آسٹریلوی پارلیمنٹ کی چھت پر کھڑے رہے اور سیاہ بینرز لہراتے رہے جن پر فلسطین کی آزادی سے متعلق نعرے درج تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس موقع پر مظاہرین نے ’فلسطین آزاد ہو گا‘ کے نعرے لگائے اور اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا۔

دوسری جانب آسٹریلوی ارکانِ پارلیمنٹ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ابتک 37 ہزار 953 فلسطینی شہید
ادھر غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب عمارت پراسرائیلی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 37 ہزار 953 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 87 ہزار 266 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں