آسٹریلیا میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

نیو ساؤتھ ویلز(ایجنسیاں) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص تشویشناک حالت میں زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ نیو ساؤتھ ویلز کے ایک چھوٹے قصبے میں پیش آیا، جہاں ابتدائی طور پر اسے گھریلو تشدد کا واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی میں فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔