آسٹریلیا میں نوجوانوں کے 47 لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

کینبرا(غیر ملکی خبر ایجنسیاں)آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں نے 47 لاکھ نوجوانوں کے اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق ملک میں یہ پابندی 10 دسمبر کو نافذ کی گئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس ختم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق حکام نے واضح کیا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں پر 33 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔