آسٹریلیا (نمائندہ خصوصی)پاکستانی شاہینوں نے کینگروز کے دیس میں ڈیرے ڈال لئے ہیں.نئے کپتان محمدرضوان کی قیادت میں قومی ٹیم کا میلبورن میں پڑاو.پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین وائٹ بال سیریز کی تیاریاں جاری ہیں.
“پاکستانی ٹیم نے پہلے روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا”سلیکشن کمیٹی کے ممبر اسد شفیق بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے دکھائی دئیے.پاکستانی ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا.کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور بالنگ سیشن میں شرکت کی.
کوچزز سکواڈ میں پہلی بار جگہ بنانے والے عرفات منہاس، عرفان نیازی، فیصل اکرم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں.کم بیک کرنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین لمبے اسپیل کرتے نظر آئے.سلیکشن کمیٹی کے ممبر اسد شفیق کپتان محمد رضوان اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے.پہلے ون ڈے میں نیا کمبی نیشن اتارنے کیلئے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشاورت جاری ہے.پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ون ڈے چار نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا.