پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی میلبرن پہنچ گئے

پاک آسٹریلیا سیریز میں شرکت کیلئے پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی میلبرن پہنچ گئے۔آسٹریلیا کیخلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان کے اسکواڈ میں شامل 7 ارکان میلبرن پہنچ گئے۔

میلبرن پہنچنے والوں میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، بابر اعظم، حارث رؤف، فیصل اکرم، محمد حسنین اور محمد عرفان شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں